پاکستان
ایمان مزاری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی، انسانی حقوق کی کارکن و وکیل ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ایمان مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے نکاح کی تقریب سے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا۔
ایمان مزاری نے اپنے ہی پیشے سے وابستہ وکیل عبدالہادی کو اپنا شریک حیات منتخب کیا ان کے شوہر نے بھی سوشل میڈیا پر اہلیہ کی پوسٹ ری شیئر کردی۔
💍❤️🧿 pic.twitter.com/1MBwJNHmEX
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) December 28, 2023
ایمان مزاری کے شوہر و انسانی حقوق کے کارکن وکیل عبدالہادی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کی محبت سے شادی کرلی ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے رشتے کو اٹوٹ اور زندگی بھر کا ساتھ قرار دیا اور اس کے ساتھ ہی دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
Got married to the love of my life ❤️ Always and forever ♾️ https://t.co/uS14gut2F9
— Abdul Hadi (@HadiAli115) December 28, 2023
نکاح کے پر ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے سفید رنگ کا انتخاب کیا۔ دلہن نے سفید کڑھائی والی جارجٹ کی ساڑھی اور دونوں کلائیوں میں سفید پھول جبکہ دولہا نے شلوار قمیص کے ساتھ ویسٹ کورٹ اور کلہ پہنا ہے۔
عبدالہادی ، ایمان مزاری کی طرح پیشے سے انسانی حقوق کے وکیل ہیں جبکہ ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق عبد الہادی فیئر ٹرائل ڈیفنڈرز، ادارہ قانونی امدادی سیل کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔
یہ ادارہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین، خاص طور پر جھوٹے یا من گھڑت مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے قانون کی ڈگری کے ساتھ نیو کیسل لا اسکول سے گریجویشن کر رکھا ہے۔
واضح ایمان مزاری کی رخصتی اور شادی کی دیگر تفصیلات کے حوالے سے ابھی خبریں سامنے نہیں آئی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی