Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

آئی ایم ایف نے صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل مانگ لی، ارکان پارلیمنٹ کی صوابدیدی سکیمیں بند

Published

on

آئی ایم ایف نے ملک کےنئے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات مانگ لیں، پنجاب اور سندھ نےترقیاتی منصوبےحکومت کے ساتھ شئیر کردیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اپنے ترقیاتی پلانزشئیر کرنے سے گریزاں ہیں۔وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے اراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی سکیمیں مکمل طور پر بند کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے صوبوں بشمول ازاد کشمیر و جی بی کے نئے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات مانگی ہیں، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں ترقیاتی فنڈز کی سیکٹر وائز تقسیم کی تفصیلات پلاننگ کمیشن کو دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی، بلوچستان، ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان اپنے ترقیاتی پلانزشئیر کرنے سے گریزاں ہیں،پنجاب اور سندھ نے ائندہ مالی سال کے ترقیاتی حکمت عملی وفاقی حکومت سے شئیر کردیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت ترقیاتی پلان سات فیصد اضافے سے سات سو ارب روپے رکھنے کی خواہاں ہے،مقامی ذرائع سے پانچ سو ستتر ارب، بیرونی ذرائع سے ایک سو تئیس ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ کا ترقیاتی پلان بتیس فیصد اضافے سے سات سو چونسٹھ ارب روپے رکھے جانے کا تخمینہ ہے، مقامی ذرائع سے چارسوتیس ارب، غیرملکی ذرائع سے تین سو چونتیس ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کی تجویز پرترقیاتی پروگرام کو ترتیب دے رہی ہے،وفاقی حکومت نے صوبائی نوعیت کے منصوبوں کے فنڈز میں کمی آئی ایم ایف کی ہدایت پر کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ائندہ مالی سال کیلئے اراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی سکیمیں مکمل طور پر بند کردی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین