Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر اضافی ٹیکسز کا مطالبہ کردیا

Published

on

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور پلاٹوں کی خرید و فروخت میں نقد لین دین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

معلومات کے مطابق، ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن اور پلاٹوں کی خرید و فروخت کے لیے ٹیکس کا نظام تاحال تیار نہیں ہو سکا، اور وفاق و صوبوں کے درمیان رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ٹیکسیشن پر بھی اتفاق نہیں ہو پایا۔

ذرائع کے بیان کے مطابق، آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پلاٹوں کی خرید و فروخت پر نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس وقت پلاٹوں کی خرید و فروخت پر نان فائلرز پر 7 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اور 4 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہے۔

آئی ایم ایف کو یہ یقین دلایا گیا ہے کہ پراپرٹی ایجنٹس کی معلومات اور پلاٹوں کی خریداری و فروخت کو رجسٹر کیا جائے گا، اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں غیر دستاویزی لین دین کا خاتمہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس کی خرید و فروخت کو ایف بی آر سے منسلک کرنے کے لیے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کیش کے لین دین کی جگہ بینکنگ چینلز کے استعمال کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے پلاٹوں کی خرید و فروخت میں نقد لین دین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ آئی ایم ایف نے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹوں کی تقسیم اور زمین کی خریداری کے ریکارڈز کی رجسٹریشن کی بھی مانگ کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین