Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزارت داخلہ میں اہم سکیورٹی اجلاس، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے، محسن نقوی

Published

on

وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں چینی شہریوں کے  سکیورٹی انتظامات پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی سکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے فول پروف اقدامات کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ  غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے،غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا،شر پسند عناصر  کے مذموم مقاصد کو ہر گز کامیاب نہ ہونے دیں گے۔

اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصاچینی  شہریوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے بریفنگ دی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین