پاکستان
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل کردی
بشریٰ بی بی اور عمران خان نے غیر شرعی نکاح کیس کے فیصلے کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے رجوع کرلیا۔
اس حوالے سے بشریٰ بی بی نے اپنے وکلاء عثمان گِل، خالد یوسف اور سلمان صفدر کے ذریعے اپیل دائر کردی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سول جج قدرت اللہ کی جانب سے 2 فروری کو سنایا گیا فیصلہ حقائق کے خلاف ہے، 16 جنوری کو بشریٰ بی بی پر عائد کی گئی فردِ جرم بھی غیر قانونی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دائرہ اختیار کی درخواست بغیر کوئی وجہ بتائے مسترد کردی گئی، سول عدالت نے ٹرائل درست طریقے سے نہیں چلایا۔
بشریٰ بی بی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست کا حق رکھتی ہوں، شکایت کنندہ خاور مانیکا نے 6 سال بعد شکایت دائر کی، ایسی ہی درخواست پہلے دوسرے شکایت کنندہ کے ذریعے بھی فائل کی گئی تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے رجوع کے قوانین دیکھے، طلاق سے متعلق شریعت کو نظر انداز کیا، شکایت کنندہ خاور مانیکا اور گواہان کے بیانات تبدیل ہوتے رہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کا دوسرا پڑھایا گیا نکاح بھی مفتی سعید ثابت نہ کر پائے، تاخیر سے شکایت دائر کرنے سے شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں،سول جج نے بھی اپنا عدالتی مائنڈ غلط استعمال کیا۔
بشریٰ بی بی کی درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں بھی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
دونوں کو سات سات سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔
بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں سزا پانے کے بعد سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ رہائشگاہ میں قید ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی