Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار

Published

on

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرۂ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا خارج کرتے ہوئے عمران خان سے 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس میں قید ہیں۔

گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سائفر کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کروا ئے گئے تھے۔سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ نے منظور کی تھی۔

اس کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی جوڈیشل ریمانڈ پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

کیس کی ابتدائی سماعت اٹک جیل میں ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین