Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ چیلنج کر دئیے

Published

on

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمران خان نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے، درخواست میں صدر مملکت، سیکرٹری قومی اسمبلی، وزارت قانون اور وزارت داخلہ فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں  استدعا کی گئی کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کو کالعدم قراردیا جائے۔۔ آئینی درخواست کے فیصلہ تک دونوں قوانین کو معطل کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر صدر مملکت نے دستخط نہیں کئے، آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ آرٹیکل 10اے، آرٹیکل 8 اور آرٹیکل 19 کے منافی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین