Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان نے آفیشل سیکرٹ عدالت کے جج کی تعیناتی کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی

Published

on

چئیرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج تعیناتی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر چئیرمین پی ٹی آئی نے مقدمہ میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر چیئرمین پی ٹی آئی نے مقدمہ میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لئے متفرق درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سنگل بنچ نے 12 ستمبر کو عدالت اٹک جیل منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا،سنگل بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر 16 اکتوبر کو فیصلہ سنایا،

اِسی دوران  وزارتِ قانون نے جیل سماعت کے ہی دو مزید نوٹیفکیشنز جاری کر دیے،وزارت قانون کے دونوں نوٹیفکیشنز کو عدالتی ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزارت قانون کے دونوں نوٹیفکیشن عدالتی ریکارڈ پر لانے کی اجازت دی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین