ٹاپ سٹوریز
عمران خان خود کہتے تھے ادارے آزاد ہیں، اداروں میں جاکر صفائی دیں، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے کہا ہے انتخابات کی تاریخ پتھر پر لکیر ہے،سینیٹ کی قرارداد میں زیادہ وزن ہے یا چیف جسٹس کی بات میں،عوام کےسامنےپیپلزپارٹی کا 10نکاتی ایجنڈا رکھ دیا ہے۔ عمران خان اگر بےگناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ آئے،ذوالفقار بھٹو سے متعلق ریفرنس میں پیپلز پارٹی کو ایک طویل عرصے بعد انصاف ملےگا،امید ہے پیپلز پارٹی کو 12 سال بعدانصاف ضرور ملےگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے پاس موقع ہے کہ تاریخ کو درست کریں،سپریم کورٹ کے پاس موقع ہے اپنے ادارے سے اس داغ کو دھوئے،سپریم کورٹ میں آج ایک کلپ چلایا گیا،ایک سابق جج نے کہا ججز پریشر کی وجہ سے انصاف نہیں کرتے،ذوالفقاربھٹو کیس کے فیصلے کی مثال آج تک نہیں دی گئی،اس میں جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ بار بار استعمال ہورہا ہے،اگر بھٹو ریفرنس کا فیصلہ الیکشن سے پہلے نہیں آتا تو انتخابات کے بعد آ جائے،امید ہے چیف جسٹس اور دیگر ججز کیس میں انصاف پر مبنی فیصلہ کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمریت میں انصاف کا قتل ہوتا ہے،شہیدکوانصاف ملنا چاہئے،اقوام متحدہ سےقرارداد پاس کرالیں پھر بھی انتخابات 8 فروری کو ہوں گے،آپ سب تیاری پکڑیں اور ووٹ ڈالیں،انتخابات 8 فروری کو ہر حال میں ہوں گے،انتخابی میدان میں تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کررہے ہیں،پیپلز پارٹی نے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی، کراچی اور حیدرآباد کے میئرز کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے، پوری امید ہے کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کو موقع دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے انتخابات کی تاریخ پتھر پر لکیر ہے،سینیٹ کی قرارداد میں زیادہ وزن ہے یا چیف جسٹس کی بات میں،عوام کےسامنےپیپلزپارٹی کا 10نکاتی ایجنڈا رکھ دیا ہے،اگربانی پی ٹی آئی بےگناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہئے،عمران خان نے اگر گناہ کیا ہے تو انہیں جیل میں ہوناچاہئے،عمران خان خود کہا کرتے تھے ادارے آزاد ہیں،عمران خان کو اداروں میں جاکر صفائی پیش کرنی چاہئے،عمران خان نے جو روایت سیاست میں ڈالی اس پر انہیں توبہ کرنا پڑے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تیرکاانتخابی نشان ہمیشہ سےہے،بلےکانشان توپہلے کبھی تھا ہی نہیں،پیپلز پارٹی نے اپنا منشور عوام کے سامنے رکھ دیا ہے،امید ہے ہم حکومت بناسکیں گے،مسلم لیگ (ن) کو ان کی اپنی نشست پر ہم نے شکست دی،پیپلزپارٹی نےپی ٹی آئی کوشکست دےکرملتان اور کراچی کا ضمنی الیکشن جیتا،ایسا ماحول بناناچاہئے کہ سیاستدان سیاست اور عوام کی خدمت کریں،تیر کے نشان پر ہم نے ہمیشہ الیکشن لڑا اور آج بھی لڑ رہے ہیں،کراچی کے عوام سے کہتا ہوں وہ اس بار پیپلز پارٹی کو موقع ضرور دیں، پیپلزپارٹی کا 10نکاتی ایجنڈابیروزگاری،غربت اور مہنگائی کامقابلہ کرسکتاہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی