Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

جیل میں عمران خان کو زہر دئیے جانے کا خدشہ ہے، بشریٰ بی بی کا ہوم سیکرٹری کو خط

Published

on

Rawalpindi police interrogate Bushra Bibi in Adiala Jail in May 9 cases

چیرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا۔ خط میں بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر کے لیے ہوم سیکرٹری پنجاب کے سامنے 4 مطالبات رکھ دیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا عدالت نے میرے شوہر کو اڈیالہ جیل منتقلی کی ہدایت کی تھی،  بغیر کسی جواز کے میرے شوہر کو اٹک جیل میں قید کررکھاہے، قانون کے مطابق میرے شوہر کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔

خط میں کہا گا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سابق وزیراعظم اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ ہونے کے ناطے بی کلاس مہیا کی جائے میرے شوہر جن عہدوں پر فائز رہے اس حساب سے سہولیات اٹک جیل میں میسر نہیں،اٹک جیل میں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں جو میرے شوہر کے عہدے کے مطابق ہوں، میرے شوہر پر دو بار قاتلانہ حملہ ہوچکا، ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ابھی بھی ہے، خدشہ ہے میرے شوہر کو اٹک جیل میں زہر نہ دےدیاجائے، سابق وزیراعظم ہونے کے ناطے میرے شوہر کو گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے، جیل قوانین کے مطابق 48 گھنٹے کے اندر تمام سہولیات دینی چاہیے تھیں جو 12 دنوں کے بعد بھی نہ دی گئیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ جیل قوانین کے مطابق میرے شوہر کو پرائیویٹ ڈاکٹر سے طبی معائنہ کروانے کا حق ہے، شوہر کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات نہ دینے پر قانونی انکوائری کا مطالبہ کرتی ہوں،میرے شوہر کو بی کلاس، اڈیالہ جیل منتقلی، پرائیویٹ ڈاکٹر اور گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین