Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان آج نیب میں پیش ہوں گے، 5 مقدمات میں پولیس طلبی

Published

on

نیب نے 19 کروڑ پاونڈ کے سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج طلب کیا ہے۔
عمران خان کو بطور ملزم آج نیب دفتر پیشی کی ہدایت کی گئی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی پولیس نے بھی عمران خان کو 5 مقدمات میں آج طلب کر رکھا ہے،سابق وزیراعظم کو طلبی کے باقاعدہ نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
عمران خن کو تھانہ ترنول میں درج دو مقدمات میں طلب کیا گیا ہے جبکہ تھانہ کراچی کمپنی میں دو اور تھانہ کوہسار میں درج ایک مقدمہ میں بھی طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’آپ کو پہلے بھی چار مرتبہ بذریعہ نوٹس طلب کیا گیا لیکن حاضر نہیں ہوئے۔ شامل تفتیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں اور مقدمے سے متعلق شواہد بھی فراہم کریں۔‘

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین