Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیل، بظاہر ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں غلطیاں ہیں، چیف جسٹس

Published

on

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں دائر اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔۔۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں غلطیاں ہیں، لیکن ہم آج مداخلت نہیں کریں گے،کل ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت کو دیکھیں گے، ہائیکورٹ میں سماعت ہو جانے کے بعد ہم مقدمہ سنیں گے

دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس کا فیصلہ دینے کے کتنے دن بعد شکائت بھیجی؟

عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے قانون پڑھ کر سنایا اور کہا کہ قانون میں دنوں کا تعین اثاثوں کے تفصیل جمع کرانے سے لکھا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ 342 اراکین قومی اسمبلی پھر صوبائی ممبران سب کی تفصیل الیکشن کمشن 120 دن میں کیسے دیکھ سکتا ہے؟ 120 دن کہاں سے شروع ہوں گے یہ دیکھنے کے لیے اپنا ذہن اپلائی کرنا ہو گا۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک جج نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا واپس اسی جج  کو ہمارا کیس بھیجا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے اس جج پر تعصب کا الزام نہیں لگایا تھا،آپ نے کہا تھا ٹرائل کورٹ جلد بازی میں فیصلہ کیا، بلاوجہ کیس ایک جج سے دوسرے جج کو منتقل کرنے سے عدالتوں کا مورال کم ہوتا ہے، سپریم کورٹ یہاں اپنے ہر ایک جج کے دفاع کے لیے بیٹھی ہے۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے اس عدلیہ کے لیے اپنا خون بہایا۔ اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اس لیے آپ سے توقعات زیادہ ہیں۔ اس پر سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم آپ کے لیے حاضر ہیں۔ جسٹسا جمال مندوخیل نے کہا کہ ہمارے لیے نہیں اس کرسی کے لیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ نے معاملہ ٹرائل کورٹ بھیجا تھا اس نے فیصلہ کیا۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ حج فیصلہ دیکر لندن روانہ ہوگئے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ لندن والی بات نہ کریں،آپ صرف یہ بتائیں ہائیکورٹ کے بتائے نکات پر ٹرائل کورٹ نے فیصلہ کیا یا نہیں۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے ان نکات پر فیصلہ نہیں کیا کیس قابل سماعت ہونے کا اپنا سابقہ فیصلہ بحال کردیا،ان جج صاحب کے فیس بک پر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف زہر اگلا ہوا تھا۔

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کل ایک بجے تک ملتوی کر دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین