Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان سے اہل خانہ کی جیل میں ملاقات، صحت اور قانونی معاملات پر بات چیت

Published

on

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں فیملی کی ملاقات،سابق وزیر اعظم کی صحت سے متعلق معاملات سمیت زیر سماعت مقدمات کے قانونی دفاع اور سائفر کیس میں عائد فرد جرم کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

سابق وزیر اعظم کی فیملی ملاقات کے لئے دوپہر ساڑھے 12 بجے اڈیالہ جیل پہنچی،قانونی طریقہ کار مکمل ہونے پر چیئرمین پی ٹی ائی سے فیملی کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی،بہنیں علمیہ خانم اور ڈاکٹر عظمی سمیت قریبی عزیز نورین خانم شامل تھیں۔

ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت کو درپیش مسائل،ایکسائز مشین کی فراہمی،زیر سماعت مقدمات کے قانونی دفاع سمیت سائفر کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات ایک گھنٹہ 20منٹ تک جاری رہی،دوپہر ایک بجکر 55 منٹ پر ملاقات ختم ہونے پر سابق وزیر اعظم کہ فیملی اڈیالہ جیل کی گیٹ 5 کے راستہ واپس روانہ ہو گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین