پاکستان
عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے، اسی لیے تین نام لیے گئے، بشریٰ بی بی کا بیان پارٹی پالیسی ہے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی زندگی کے حوالے سے ذمہ داری طاقتور لوگوں پر عائد ہوتی ہے، ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں تبھی تین نام لیئے گئے، بشری بی بی کے بیان کو پارٹی پالیسی سمجھا جائے، عمران خان کی رہائی کیلئے خیبرپختونخوا میں قیدی 804 کے نام سے بڑا جلسہ کرینگے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گواہ نے عدالت میں مان لیا کہ سرکار کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ عمران خان نے کوئی فائدہ لیا۔ عمران خان نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہے۔ ہم اپنا مینڈیٹ لینے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے لئے پنجاب کی 12 اور کے پی کی 3 سیٹوں کے لیے مہم شروع کر رہے ہیں۔ پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے حوالے سےخصوصی مہم چلائی جائے گی۔ سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے بھی بات ہوئی، پنجاب میں زلفی بخاری کا نام فائنل ہوا، اگر ان پر کوئی اعتراض ہوا تو علامہ ناصر عباس ہوں گے۔ کے پی میں فیض الرحمن اور شفقت ایاز کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی کا نام فائنل ہے، نورالحق قادری بھی ایڈیشنل کے طور پر ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے جو بیان دیا اس سے یہ کہا گیا کہ اس کے متعلق کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ اسد مجید اس حوالے سے اپنا موقف واضح کرے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا تھا عمران خان رہیں گے یا پھر ہم۔ رانا ثناءاللہ کے خلاف ہم نے کراچی میں بھی درخواستیں دائر کی ہیں۔بشری بی بی کو پہلے بھی جو کھانا دیا گیا اس سے ان کی طبعیت خراب ہوئی تھی، ان کی صحت سنجیدہ معاملہ ہے۔ بشری بی بی کا توشہ خانہ، الیکشن کمیشن کی لسٹ میں کوئی نام نہیں ہے۔ بشری بی بی کو ایک کمرے میں بند رکھا گیا، گھر کے سارے شیشے کالے کر دیئے گئے۔ رانا ثناءاللہ ایک خطرناک آدمی ہے، اس کی اپنی پارٹی کے لوگوں نے کہا کہ وہ 20 لوگوں کا قاتل ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی