Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

فرانس میں بھی کسان تحریک نے اہم موٹرویز بند کردیں

Published

on

کسانوں نے جمعہ کو پیرس کو شمالی شہر للی، بینیلکس اور بریٹن سے ملانے والی فرانس کی ایک اہم موٹر ویز کو بلاک کر دیا، جس سے کئی کلومیٹر تک ٹریفک جام ہو گیا، یہ احتجاجی تحریک کی وجہ سے فرانسیسی دارالحکومت میں پہلی بڑی ٹریفک رکاوٹ تھی۔

مقامی کاشتکار یونینوں نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے آج جمعہ کو پیرس اور اس کے آس پاس سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی اپیل کی ہے، کسانوں کا الزام ہے کہ حکومت خوراک کی کم قیمتوں اور ضرورت سے زیادہ ریگولیشنز سے نمٹنے کے لیے ان کی کافی مدد نہیں کر رہی۔

وزارت ٹرانسپورٹ کی آن لائن سروس بائسن فیوٹ کے مطابق پیرس کے شمال میں A1 روڈ بلاک صبح کے وقت تقریباً 4 کلومیٹر (2.5 میل) ٹریفک جام کا باعث بنتی ہے۔

فرانسیسی میڈیا نے بتایا کہ کسانوں نے صبح سویرے پیرس کے جنوب میں ایسون ڈپارٹمنٹ میں ٹریفک کے مراکز پر پہلے روڈ بلاکس بھی لگائے تھے، جبکہ زیادہ تر احتجاج دوپہر کے اوائل میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

حکومت نے کہا کہ وہ کسانوں کے غم و غصے پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کا اعلان کرے گی،وزیر اعظم گیبریل اٹل کی جانب سے آج اعلان متوقع ہے۔

ابھی تک، حکومت نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ اٹل کب اور کہاں بات کرنے والے ہیں یا کن اقدامات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین