Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی جرائم پیشہ عناصر کے نرغے میں، لوٹ مار کی یومیہ 7 ہزار وارداتیں، 6 ماہ میں 72 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے

Published

on

کراچی ڈاکوؤں اور رہزنوں کے نرغے میں آ گیا، شہری مسلسل اسٹریٹ کرائم اور دہشت کا شکار ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی  چھ ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 44 ہزار  سے تجاوز کر گئیں۔

کراچی پولیس کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں آزادانہ لوٹ مار کرنیوالوں نے سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 72 شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل بھی  کیا۔

اعداد وشمار کے مطابق سال 2023 کے دوران  ماہانہ اوسطاً 7ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئیں، موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتیں دیگر جرائم کی نسبت سر فہرست رہیں،اسلحے کے زور پر موبائل فون چھینے جانے کی وارداتوں کا دوسرا نمبر ہے۔

پولیس حکام کے مطبق پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان 516 مبینہ مقابلے بھی  ہوئے، مبینہ پولیس مقابلوں میں 57 ملزم مارے گئے،643 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد 145 رہی، سال 2023 میں اب تک ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان گنوانے والوں کی تعداد 52 ہے۔ سڑکوں پر دوران لوٹ مار ڈاکؤوں نے سیکڑوں شہریوں کو زخمی بھی کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین