Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خیبر پختونخوا میں پٹوارخانوں،پولیس افسروں کے دفاتر میں لائیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

Published

on

خیبر پختونخوا کے پٹوار خانوں،  تحصیلدار ، اے سی، ڈی سی، ڈی پی او، ڈی ایس پی آفسز اور تھانوں میں لائیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیروں کی مانیٹرنگ کے لیے مرکزی کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ کیمروں تک چیف منسٹر، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی آفسز کو براہ راست رسائی دی جائے گی۔

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پٹٹوار خانوں،  تحصیلدار ، اے سی، ڈی سی، ڈی پی او، ڈی ایس پی آفسز اور تھانوں میں لائیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو رواں ماہ کے آخر تک  دفاتر میں کیمروں کی تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت کی،کیمروں کی مانیٹرنگ کے براہ راست مانیٹرنگ کیلئے مرکزی مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کیمروں تک چیف منسٹر، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی آفسز کو آئی پی نیٹ ورک سے براہ راست رسائی دی جائے،ان دفاتر میں کیمروں کی تنصیب کیلئے آج ہی تحریری احکامات جاری کیے جائیں،عوامی خدمات کے دفاتر کے امور  شفاف بنانے کیلئے کیمروں کی تنصیب انتہائی ضروری ہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے محافظ خانوں میں ریکارڈ کو محفوظ بنانے کیلئے آگ بجھانے والے آلات نصب کئے جائیں،ریونیو معاملات سے متعلق شکایات کے بروقت ازالے کیلئے کمپلینٹ ریڈرسل کے نظام کو فعال بنایا جائے۔

اجلاس میں ڈیجیٹلائزیشن آف لینڈ ریکارڈ پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، نگران وزیراعلیٰ نے لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو اس سال کے آخر تک منصوبے کو ہر صورت مکمل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

 نگران وزیراعلیٰ ارشد حسین نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی  جائے گی،روایتی پٹوار نظام کو تبدیل کرنا ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،روایتی پٹوار نظام کے ہاتھوں غریب عوام رل رہے ہیں،عوام کے ساتھ یہ زیادتی مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہدایت کی کہ لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،ریونیو بورڈ کے اعلیٰ حکام  فیلڈ وزٹ کرکے عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیں،تمام ڈپٹی کمشنرز  اپنے اضلاع میں روزانہ ایک پٹوار خانے کا لازمی دورہ کریں،تمام ڈی پی اوز روزانہ ایک پولیس اسٹیشن کا دورہ یقینی بنائیں،اعلیٰ افسران فیلڈ میں جائیں،لوگوں کی شکایات سن کر حل کیلئے اقدامات کریں۔اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،خراب کارکردگی والے افسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین