Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خیبرپختوخوا میں بارش اور برفباری کے دوران حادثات سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی

Published

on

خیبرپختونخوامیں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 35ہوگئی ۔

پی ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں چھتیں، دیواریں گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے حادثات میں 43افراد زخمی بھی ہوئے۔

بارشوں سے 46گھرمکمل طورپر تباہ جبکہ 346کو جزوی نقصان پہنچا۔

سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ چاتیکل میں مکان پر تودہ گرنے سے ایک ہی گھر کے 7 افراد جاں جبکہ خیبر میں بھی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق برفباری اور بارش کے بعد مختلف حادثات و واقعات میں اب تک 43 افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں جبکہ مختلف واقعات میں اب تک 56 مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم جاری ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 10، 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کے لیے 3،3 لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لیے 50 ، 50 ہزار روپے معاوضوں کا اعلان کیا ہے۔

علی امین گنڈا پور کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ورثاء اور زخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیک دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین