Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پنجاب میں بجلی بلوں پر ریلیف امتیازی سلوک ہے، مجبور کیا جا رہا ہے لوگ آکر سڑکوں پر بیٹھ جائیں، فاروق ستار

Published

on

In Punjab, relief on electricity bills is discrimination, people are being forced to come and sit on the streets, Farooq Sattar

ایم کیو ایم پاکستان نے پنجاب میں بجلی بلوں میں ریلیف کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے اگلے چند روز میں کراچی کی سڑکوں پر انتشار کی وارننگ دے دی۔

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ناانصافیوں،ظلم،جبر،امتیاز کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے،کراچی کے صارفین کو ناانصافیوں،ظلم کی چکی میں پیسا جارہا ہے،کراچی کے صارفین کو کوئی رعایت نہیں دی جارہی۔

فاروق ستار نے کہا کہ نیپرا نے ایڈجسٹمنٹ کے نام پر فی یونٹ 3 سے 5 روپے اضافہ کردیا،کراچی والوں سے 60 سے 64 روپے فی یونٹ بجلی کا بل لیا جارہا ہے،کراچی سب سےزیادہ ٹیکسز اداکرتا ہے،فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر باقی ڈسکوز کیلئے 31 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔۔

فاروق ستار نے کہا کہ بجلی کی قیمت کو ساتویں آسمان سے بھی اوپر پہنچا دیا گیا ہے،لوگوں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اسٹریٹ کرائم کریں،لوگوں کو مجبور کیا جارہا ہے وہ سڑکوں پر آکر بیٹھ جائیں،پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا گیا ہے،صرف پنجاب کو ریلیف دینا امتیازی سلوک ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے شہریوں اور صنعتوں کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے،ہوش کے ناخن نہ لئے تو چند روز میں کراچی کی شاہراہوں پر انتشار نظر آئےگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین