Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایف آئی اے نے کھلی عدالت میں معاملات پر دیگر ممالک سے تعلقات خراب ہونے کے خدشے کا اظہار کیا  ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے مخالفت کی۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے لائیواسٹریمنگ ہوگی ضرورہوگی تاہم یہ معاملہ فُل کورٹ کے سامنے رکھا ہے۔ جب عدالتی فیصلہ پبلک ہوگا توپھر سماعت اِن کیمرہ کیوں کی جائے؟

چیف جسٹس عامرفاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرہ سماعت کیلئے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ٹرائل کا معاملہ الگ ہے،کیا ضمانت کی سماعت بھی اِن کیمرہ ہوسکتی ہے؟اسپیشل پراسیکوٹرشاہ خاورنے موقف اپنایاکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کو پبلک نہیں کیاجاسکتا، درخواست ضمانت پرسماعت بھی اِن کیمرہ کی جا سکتی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت درخواست ضمانت پرفیصلہ لکھے گی تو وہ تو پبلک ہوگا، جب فیصلہ پبلک ہوگا توپھرسماعت اِن کیمرہ کیوں کی جائے؟ سائفرسے متعلق کوئی کوڈ آف کنڈکٹ یا ایس اوپی ہے توبتا دیں؟

پراسیکیوٹرشاہ خاورنے بتایاکہ صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کوسائفرکاپی بھیجی جاتی ہے جسے بعد میں ختم کردیا جاتا ہے تاہم اصل سائفردفترخارجہ میں موجود رہتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے درخواست کو متضاد قراردیا ۔ سلمان صفدربولے ہم توآج عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جانے کے حوالے سے تیاری کر کے آگئے تھے۔جس پر چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا لائیو سٹریمنگ ہوگی ضرور ہو گی ابھی اس پرکمیٹی کام کررہی ہے یہ معاملہ فُل کورٹ کے سامنے رکھا ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین