Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ہاکی نیشنز کپ میں قومی ٹیم آج آخری گروپ میچ فرانس کے خلاف کھیلے گی

پاکستان کو ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے فرانس کے خلاف میچ جیتنا یا برابر کرنا ہوگا

Published

on

قومی ہای ٹیم ہاکی نیشنز کپ میں اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ آج کھیلے گی،قومی ہاکی ٹیم کا ایونٹ میں آج مقابلہ فرانس کی ٹیم سے ہوگا،پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے فرانس کے خلاف میچ جیتنا یا برابر کرنا ہوگا،ملائیشیا اور کینیڈا کے درمیان میچ میں ملائیشیا کی شکست یا میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی پاکستان سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلے گا۔
پاکستان ایونٹ کے ایک میچ میں فاتح رہی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا،پاکستان نے کینیڈا کو آٹھ ایک سے شکست دی تھی جبکہ ملائیشیا کے خلاف میچ چار، چار گول سے برابر رہا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین