Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، کوہلی کا چھٹا نمبر، بابر اعظم 8 ویں نمبر پر چلے گئے

Published

on

انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ٹیسٹ کرکٹ میں تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق بابر اعظم کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے جبکہ بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی 3 درجے اوپر آگئے۔

سابق کپتان بابراعظم اپنی خراب کارکردگی کے باعث  2 درجے پیچھے جاتے ہوئے 768 پوائنٹس کے ساتھ 8ویں نمبر پرآگئے ہیں جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی3 درجے ترقی پاکرچھٹےنمبر پر ہیں۔

کوہلی کی ترقی کی وجہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی کارکردگی ہے۔

بیٹرز کے لیے آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پہلی پوزیشن 864 کے ساتھ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کی ہے جبکہ انگلش بیٹ جو روٹ 859 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپرہیں۔

تیسری اور چوتھی پوزیشن حال ہی میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والےاسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین کی ہے۔

سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 88 رنز کی اننگ کھیلنے والے محمد رضوان 10 درجے اوپر آنے کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں 17ویں پوزیشن پر ہیں جبکہ سعود شکیل کا نمبر 14واں ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین