Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ایم کیو ایم سے رابطے میں ہیں، تمام معاملات مل کر طے کریں گے، شہباز شریف

Published

on

سابق وزیراعظم نوازشریف اور صدر ن لیگ شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایم کیو ایم سے رابطے میں ہیں،معاملات مل کر طے کریں گے۔

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف کریں گے۔

اجلاس میں شہبازشریف کو وزیراعظم نامزد کرنے کی توثیق کی جائے گی جبکہ ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی آج ہوگا، نوازشریف پنجاب ہاؤس میں نومنتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہبازپارلیمنٹ ہاوس پہنچے تو میڈیا نمائندوں نے ان سے ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ دوبارہ رابطہ بحال ہونے سے متعلق سوال کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ، ’ ہماری ٹیم ایم کیوایم سے رابطہ میں ہے اور وہ ہمارے اتحادی ہیں۔’

انہوں نے واضح کیا کہ ن لیگ تمام معاملات ایم کیو ایم سے مل کر طے کرے گی۔

اجلاس میں اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم بنوانے کے فیصلے کی تائید کریں گی، 29 فروری کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین