Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات

Published

on

مشرق وسطى کی بحری صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس  طغرل  کو خلیج عدن میں تعینات کردیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خلیج عدن میں پاکستانی تجارتی جہازوں کو کشیدہ صورتحال سے درپیش خطرات سے بچانے کیلئے پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل کو تعینات کردیا۔

پی این ایس طغرل کی تعیناتی کا مقصد پاکستانی تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،پاکستانی جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

پاکستان نیوی سمندر میں امن وامان کے قیام کیلئے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بھی کام کرتی ہے،پاک بحریہ خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین