تازہ ترین
چاچا کرکٹ کے دنیا بھر کے ٹورز نے انہیں کس حال میں پہنچا دیا؟
کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیداٸی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ انگلینڈ میں T20 سیریز اور امریکہ میں T20 ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے کے لٸے انگلینڈ روانہ ہوگٸے۔
انگلینڈ میں T20 سیریز اور امریکہ میں T20 ورلڈ کپ کے میچوں میں پاکستانی ٹیم کے حوصلے بڑھانے اور کرکٹ کے شاٸقین میں جوش و جنون پیدا کرنے کے لٸے کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیداٸی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ أج صبح بین الاقوامی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوٸے۔ اٸرپورٹ پر انہیں ان کے دوستوں عبدالشکور مرزا اور ڈاکٹر محمد ریاض اور ان کے شیداٸیوں نے الوداع کہا اور ان کے لٸے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزاٸی کے لیے جس سفر کا أغاز أج سے 54 سال قبل کیا تھا, زندگی کے 76 ویں سال میں داخل ہونے کے باوجود جاری ہے۔ پاکستان کے قومی پرچم کو سربلند رکھنے اور دنیا بھر میں متعارف کروانے کے اس مشن میں انہوں نے اپنی تمام جاٸیداد بیچ کر اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لگا دی ہے اور خود اپنی بیوی اور بچوں کو ایک کراٸے کے مکان میں لے أٸے ہیں۔
چاچا کرکٹ نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے چٸیرمین کے کہنے پر ابوظبہی کی میونسپیلٹی کی اچھی بھلی نوکری چھوڑ وطن واپس أ گیا مگر چند سال معمولی ماہانہ مشاہرہ دینے کے بعد بند کردیا گیا۔کرکٹ کے کھلاڑیوں اور شاٸقین کا حوصلہ بڑھانے ان کا مشن ضرور ہے مگر یہ شوق بہت مہنگا ہے۔
چاچا کرکٹ نے ان کے موجودہ دورے کو سپانسر کرنے والے اپنے محسنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی