Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سموگ کے تدارک کے لیے ناکافی اقدامات، ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے کو کام سے روک دیا

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود  درخت کاٹنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور  ایڈیشنل ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی کو فوری طور پر کام سے روکنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے ایڈیشنل ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔ عدالت نے ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی کو عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا اور ریمارکس دیئے کہ اب صرف بڑوں کےخلاف ہی کارروائی ہوگی۔

عدالت نے زور دیا کہ لاہور کو بچانے کےلئے پی ایچ اے کو اپنا کام کرنا ہوگا۔ ہیٹ ویو پاکستان کاہی نہیں بلکہ دنیا کا بڑا مسئلہ بن گیاہے۔

عدالت نے ایل ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ ہیٹ ویو کی روک تھام کےلئےماحولیاتی مایرین کی خدمات حاصل کرے اورماحولیاتی ماہرین کی آراء پر مشتمل رپورٹ عدالت پیش کی جائے۔

ایل ڈی اے کے قانونی مشیر صاحبزداہ مظفرنے بتایا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے سائیکلنگ کےفروغ کےلئے تشہیری مہم شروع کی جارہی ہے اور اس مقصد کیلئے کینال روڈ پر سائیکلنگ ٹریک بنایاجائے۔

ایل ڈی اے کے مشیر نے یہ بھی بتایا کہ پارکنگ کےمسائل کے خاتمے کےلئے ڈیجیٹل پارکنگ کا تصور لایا جا رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین