Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

سٹیج ڈرامہ ’ ہم بجائیں گے بین‘ کی افتتاحی تقریب

Published

on

اسٹیج ڈرامہ’ ہم بجائیں گے بین ‘ کی افتتاحی تقریب آرٹس کونسل کراچی میں منعقد کی گئی،اسٹیج ڈرامہ 17سے19نومبرکے دوران پیش کیاجائےگا۔

شہرقائد میں اسٹیج کی رونقیں بتدریج بحال ہورہی ہیں،اورعید وبقرعید کے علاوہ بھی اسٹیج ڈرامے پیش کیے جانے لگے ہیں،اسی تسلسل میں اداکاروہدایت کارشبیربھٹی کا ڈرامہ ہم بجائیں گے بین کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

پروجیکٹ ہیڈ کرن خان ہیں،پروڈیوسرزفہیم بابراورشیرخان بلوچ ہیں  نگراں ہدایت کارمحمد علی نقوی اورتحریرعمر بھٹہ،زمان خان کی ہے،معاونت کے فرائض حسین سچوانی، اورہنی خان ادا کرینگے،فنکاروں میں پرویز صدیقی، سلیم شیخ،شبیر بھٹی ،عامر ریمبو، ناصرہ نور، شکیل شاہ، حنا ثانی، فائزہ ملک، صبا شیخ، شہباز صنم ،ماہ نور، انیلا بٹ، جیند میمن، طلحہ بھوجانی،  وغیرہ شامل ہیں جب کہ حیدر آباد کے فنکار شاہ رخ خان  کی خصوصی آمد ہے۔

اس موقع پر پروجیکٹ ہیڈ کرن خان نے کہا کہ ڈرامہ ہم بجائیں گے بین ایک مکمل مزاحیہ فیملی اصلاحی ڈرامہ ہے ہم نے اس سے قبل بھی فیملی ڈرامے پیش کیے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

بخاری گروپ آف کمپنیز کے روح رواں امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے میں آرٹس کونسل کراچی کا کردار بے حد اہمیت کا حامل ہے اور اس کا سہرا محمد احمد شاہ صدر آرٹس کونسل اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے اسٹیج ڈرامے اب متواتر ہورہے ہیں جس سے فنکاروں کی مصروفیت برقرارہے۔

اس موقع پرفنکاروں میں ڈرامہ کا اسکرپٹ تقسیم کیا گیا،ڈرامہ جمعہ 17تا19نومبرکراچی آرٹس کونسل میں پیش کیاجائےگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین