Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے گاڑیاں کھڑی کرنے کی دھمکی دے دی

Published

on

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد  نے ڈیزل، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لینے کی صورت میں پبلک ٹرانسپورٹ کھڑی کرنے کی دھمکی دے دی۔

 کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہنگامی اجلاس زیر صدرات سید ارشاد حسین شاہ بخاری منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری سید محمود آفریدی، سینئر نائب صدر حاجی تواب خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد الیاس، کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر فاروق احمد، نائب صدر دین محمد بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری محمد نعیم الدین صدیقی، جوائنٹ سیکریٹری خیال محمد خان آفریدی، سیکریٹری نشرواشاعت مشال خان، محمد آفتاب احمد خان، عارف علی، مسلم منی بس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فقیر محمد خان اور دیگر عہدیداران کے علاوہ بڑی تعداد میں ممبران اور ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گذشتہ 2 ماہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں 81 روپے اور پیٹرول کی قیمتوں میں 85 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسپیئر پارٹس، ٹائر ٹیوب اور دیگر چیزوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ اشیائے خوردنوش کی قیمتیں آسان سے باتیں کررہی ہیں۔ عوام خود کشیاں کررہے ہیں اور حکومت چین کی بانسری بجارہی ہے۔

اتحاد کے صدر ارشاد حسین  بخاری نے  اگر حکومت نے ڈیزل، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو ہم اپنی گاڑیاں کھڑی کردیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری نگران حکومت پر ہوگی۔

اجلاس میں کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے محمد حاجی محمد یوسف کے صاحبزادے عرفان تنولی کی  ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل پر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد و کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن نے افسوس کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ سے گزارش کی عرفان تنولی کو قتل کرنے والے ڈکیتوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین