پاکستان
چین کے تیارکردہ مزید 2 بحری جنگی جہاز شاہجہاں اور ٹیپو سلطان پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل
چین کے تعاون سے تیارکردہ مزید دو بحری جنگی جہاز 054 ایلفا فریگیٹس پی این ایس شاہجہاں اورپی این ایس ٹیپوسلطان پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں شامل ہوگئے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پاکستان نیوی ڈاکیارڈ آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیر دفاع کا استقبال کیا۔
مہمان خصوصی نے پی این ایس شاہجہاں اورپی این ایس ٹیپوسلطان کی کمانڈ سکرولز کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کیں۔
وزیر دفاع نے خطے میں بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔
مہمان خصوصی نے جہازوں کی بروقت تکمیل پر ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
اس موقع پرنیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ ان دونوں جہازوں کی شمولیت سےملکی سمندری حدود اور مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔
پی این ایس شاہجہاں اور پی این ایس ٹیپوسلطان جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کثیر المقاصد جہاز ہیں، تقریب میں سول و ملٹری افسران اور چینی شپ یارڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی