Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

گوجر خان میں پولنگ سٹاف سے لیپ ٹاپ اور دستاویزات چھیننے پر آزاد امیدوار طارق عزیز بھٹی اور دو ساتھی گرفتار

Published

on

تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں مبینہ طور پر پولنگ سٹاف سے لیپ ٹاپ اور دستاویزات چھیننے پر پولیس نے این اے 52 کے آزاد امیدوار کو دو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق پولنگ سٹاف نواحی علاقے ہرنال کے آر او آفس سے اپنا کام مکمل کر کے گوجرخان پہنچا تھا، آزاد امیدوار طارق عزیز بھٹی اور ساتھیوں نے گاڑی روک کر لیپ ٹاپ اور کچھ دستاویزات چھینیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے راجہ طارق عزیز بھٹی، رضا علی اور ارسلان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے چھینا گیا لیپ ٹاپ اور دستاویزات بھی برآمد کر لی گئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین