Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آزاد امیدوار بلاول کو ووٹ دیں گے، مریم کے نام پر نواز لیگ میں اختلافات ہوں گے، منظور وسان کا ایک اور خواب

Published

on

خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا،رہنما  پیپلز پارٹی منظور وسان نے کہا کہ تمام آزاد امیدوارآصف علی زرداری ا وربلاول بھٹو کو ووٹ دیں گے، نواز شریف وزیراعظم کے لئے مریم نواز کا نام دیں گے۔ مریم نواز کے نام پر ن لیگ  میں اختلافات ہو جائیں گے۔

کوٹ ڈیجی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیئررہنما منظور وسان نے کہا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کے تمام آزاد امیدوارآصف علی زرداری ،بلاول بھٹو کو ووٹ دیں گے،نواز شریف وزیر اعظم کے لئے مریم نواز کا نام دیں گے، مریم نواز کے نام پر پارٹی میں اختلافات ہو جائیں گے۔

منظور وسان نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ سے کلین سوئیپ کریگی،کوٹ ڈیجی،پنجاب اور بلوچستان سے بھی پیپلز پارٹی کافی سیٹیں لے گی،آزاد امیدوار ملا کر پیپلز پارٹی کو اکثریت ہوگی بلاول بھٹو ہی وزیر اعظم ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین