دنیا
بھارت نے جی 20 کے تعاون پر مبنی ماحول کو سبوتاژ کیا، چین
چین کے سرکاری تھنک ٹینک نے ہفتے کے روز کہا کہ ہندوستان اپنے ایجنڈے کو فروغ دینے اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے جی 20 سربراہی اجلاس کے میزبان کے طور پر اپنے کردار کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
چائنا انسٹی ٹیوٹ آف کنٹیمپریری انٹرنیشنل ریلیشنز، جو کہ ریاستی سلامتی کی وزارت کے ماتحت ہے، کی طرف سے سخت تنقید اس وقت سامنے آئی جب جی 20 کے رہنماؤں نے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں اپنی سالانہ دو روزہ سربراہی کانفرنس کا آغاز کیا، اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے شرکت نہیں کی۔
بھارت نے پہلے دو جی 20 اجلاس متنازع علاقوں میں منعقد کیے تھے – ایک اروناچل پردیش میں جس کا دعویٰ چین بھی کرتا ہے، اور دوسرا کشمیر میں، جس پر پاکستان کا دعویٰ ہے۔
تھنک ٹینک نے چین کے سوشل میڈیا وی چیٹ پر اپنے تبصرے میں کہا کہ سفارتی ہنگامہ آرائی اور رائے عامہ میں ہنگامہ برپا کرنے کے علاوہ، متنازعہ علاقوں میں میٹنگوں کی میزبانی کرکے ہندوستان نےجی 20 اجلاس کے تعاون پر مبنی ماحول کو سبوتاژ کیا ہے اور خاطر خواہ نتائج کے حصول میں رکاوٹ ہے
یہ ریمارکس وزیر اعظم نریندر مودی کی میزبانی میں منعقدہ سربراہی اجلاس سے صدرشی کی غیر موجودگی پر کچھ روشنی ڈال سکتے ہیں۔
چینی حکام نے غیر حاضری کی وضاحت کرنے سے انکار کیا ہے۔ صدر شی جن پنگ کی بجائے وزیر اعظم لی کیانگ چین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
دونوں ایشیائی ہمسایہ ممالک اپنی وسیع سرحد پر بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کو کم کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں لیکن نئی دہلی نے صورتحال کو نازک اور خطرناک قرار دیا ہے۔ 2020 سے، نئی دہلی نے چینی کاروباروں اور سرمایہ کاری کی جانچ بھی تیز کی ہے۔
گزشتہ اتوار کو، اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ صدر شی جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ "مایوس” ہیں لیکن "ان سے ملیں گے”۔
تھنک ٹینک نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کے معاملے کو چین پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور "قرض کے جال” کے نظریہ کو پیش کرنے میں اکثر امریکہ اور مغرب کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔
تھنک ٹینک نے مزید کہا کہ ہندوستان کا یہ اقدام "مزید اختلافات اور دراڑیں پیدا کر سکتا ہے، بین الاقوامی برادری کو اتفاق رائے اور ٹھوس نتائج تک پہنچنے سے روک سکتا ہے، اور بالآخر اس کے اپنے بین الاقوامی امیج اور عالمی ترقی کے مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے”۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی