Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹیکنالوجی

بھارتی ای کامرس پلیٹ فارم ‘دکان’ نے 90 فیصد سپورٹ سٹاف فارغ کردیا، چیٹ بوٹس کا استعمال

Published

on

بھارت میں ای کامرس پلیٹ فارم ‘ دکان’ کے سی ای او نے 90 فیصد سپورٹ سٹاف فارغ کر کے مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ کا استعمال شروع کرنے کا اعلان ٹویٹر پر کیا جس کی وجہ سے وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں، سمیت شا نے ٹویٹر پر لکھا کہ چیٹ بوٹ سے صارفین کے سوالات کے جواب اور فوری ردعمل میں زبردست بہتری آئی ہے۔

سمیت شا کی ٹویٹس پر ردعمل فوری اور شدید تھا۔ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے ملازمتوں اور روزگار کے حوالے سے تحفظات پہلے ہی موجود ہیں،خدمات کے شعبے میں یہ تحفظات زیادہ ہیں۔

سمیت شا نے 6 ٹویٹس کا تھریڈ شیئر کیا جس کے لاکھوں ویوز ہیں، سمیت شا نے چیٹ بوٹ کے استعمال سے متعلق اپنے فرم کے فیصلے کا لکھا اور کہا کہ سپورٹ سٹاف کو فارغ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن یہ ْ ضروری’ تھا۔

سمیت شا نے لکھا کہ معیشت کی موجودہ حالت میں سٹار اپس منافع کو ترجیح دے رہے ہیں، ایک عرصہ سے کسٹمر سپورٹ کو ٹھیک کرنے کی کوشش میں تھا۔

سمیت شا نے لکھا کہ کس طرح مختصر عرصے میں چیٹ بوٹ بنایا گیا اور ہر صارف کی مدد  کے لیے اس کا اپنا بوٹ ہوگا، بوٹس صارفین کے ہر سوال کا جواب درست اور تیزی سے دے رہے ہیں۔

سمیت شا کو ٹویٹر پر صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ کس طرح بے رحمی سے اس نے اپنے عملے کی زندگیوں کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ہو سکتا ہے یہ درست کاروباری فیصلہ ہو لیکن اس پر خوشی منانا یا اس کی مارکیٹنگ کرنااچھا نہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین