تازہ ترین
بھارت کی خاتون ریسلر انتم پنگھل کو اولمپکس ایکریڈیشن کی خلاف ورزی پر فرانس بدری کا سامنا
پہلوان انتم پنگھل اور اس کے ساتھیوں کو پیرس سے ملک بدر کر دیا جائے گا کیونکہ اس کی بہن نشا، نے پیرس اولمپکس 2024 کے دوران اولمپک گیمز ویلج میں داخل ہونے کے لیے ہندوستانی پہلوان کا اجازت نامہ استعمال کیا، پولیس نے نشا کو حراست میں لیا، نشا سے پوچھ گچھ کی لیکن کچھ دیر بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔ حکام نے انتم کے پورے وفد کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس واقعے کے بعد اس کی ایکریڈیشن بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ انتم کو اس سے قبل خواتین کے 53 کلوگرام کیٹگری میں ترکی کی یتگل زینپ کے خلاف 0-10 سے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
IOA نے ایک بیان میں کہا، "ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن نے فرانسیسی حکام کی طرف سے IOA کے نوٹس میں تادیبی خلاف ورزی کے بعد پہلوان انتم اور اس کے معاون عملے کو واپس پھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔”
اپنا مقابلہ ہارنے کے بعد، وہ ہوٹل گئی، جہاں اس کے نامزد کوچ بھگت سنگھ اور اصل کوچ وکاس، جو اس کے کوچ بھی ہیں، کو رکھا گیا، پی ٹی آئی نے رپورٹ کیا۔
انتم نے اپنی بہن کو گیمز ویلج جانے اور اپنا سامان جمع کرنے کو کہا۔ جب اس کی بہن گاؤں میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی تو اسے سیکیورٹی اہلکار نے جاتے ہوئے پکڑ لیا۔
اسے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور 19 سالہ جونیئر ورلڈ چیمپئن انتم کو بھی پولیس نے اس کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بلایا۔
بات یہیں ختم نہیں ہوئی،انتم کے ذاتی معاون عملے — وکاس اور بھگت — نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ٹیکسی میں سفر کیا اور کرایہ ادا کرنے سے انکار کیا جس کے بعد ڈرائیور نے پولیس کو بلایا۔ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے ایک ذریعہ نے کہا، ’’ہم ابھی تک آگ سے لڑ رہے ہیں۔
سرکاری ذریعے نے مزید کہا کہ "ہماری صورتحال بہت خراب ہے، ہمارا سیکورٹی آفیسر اس صورتحال سے نمٹ رہا ہے۔ انہیں ملک بدر کیا جا سکتا ہے، دیکھتے ہیں”۔
19 سالہ ڈیبیوٹنٹ کی کانسی کے تمغے کے لیے مقابلہ میں رہنے کی امید بھی اس وقت ختم ہوگئی جب زینپ کوارٹر فائنل میں جرمنی کی اینیکا وینڈل سے ہار گئیں۔ اس سے قبل، ورلڈ چیمپیئن شپ کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی انتم، جو اس سے پہلے ونیش پھوگاٹ کی کیٹگری میں اولمپک کوٹہ حاصل کرنے والوں میں سے ایک تھی، پہلے راؤنڈ میں 101 سیکنڈ میں آؤٹ کلاس ہوگئی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال