پاکستان
پاک فضائیہ کی جانب سے14 ملکی بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ-2023 کا آغاز
بین الاقوامی عسکری شراکت داری کو فروغ دینے اور فضائی قوت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے، پاک فضائیہ کی ایک آپریشنل ایئر بیس پر 14 ملکی بین الاقوامی فضائی مشق، انڈس شیلڈ-2023 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل طارق محمود غازی، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سینٹرل ائیر کمانڈ، اس پروقار افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
ایئر آفیسر کمانڈنگ سینٹرل ایئر کمانڈ نے مشق کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فضائی جنگ کے نئے ابھرتے ہوئے محرکات کے تناظر میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے بین الاقوامی فضائی مشقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس وسیع مشق کے انعقاد پر ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس کی کاوشوں کو بھی سراہا جس کی بدولت مشق میں حصہ لینے والی فضائی افواج اور اتحادیوں کے مابین موجودہ تعاون اور شراکت داری کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشق انڈس شیلڈ-2023 کی منصوبہ بندی اور اس کا انعقاد، سربراہ پاک فضائیہ، کے وژن کے عین مطابق ہے جس سے پاک فضائیہ کے لیئے ٹیکنالوجی کے فروغ، اس کی صلاحیتوں کو جدت سے ہمکنار کرنے اور عصر حاضر کی جنگی حکمت عملیوں کو بروئےکار لاتے ہوئے فضائی دفاع کے مشترکہ چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے گا۔ ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ یہ مشق خطے کی اہم فضائی قوتوں کے مابین، تعاون اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
مشق انڈس شیلڈ 2023 میں ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، عمان، بحرین، آذربائیجان، انڈونیشیا، مراکش، ازبکستان، چین اور ہنگری سمیت 14 فضائی افواج شرکت کر رہی ہیں۔ یہ مشق شریک فضائی افواج کو نہ صرف اپنی بےمثال مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی بلکہ اس مشق کے ذریعے شرکاء کے مابین باہمی افہام و تفہیم میں بہتری اور تعاون کا فروغ بھی ممکن ہوگا۔ یہ بین الاقوامی فضائی مشق عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کی علامت ہے جو خطے میں پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کارگر ثابت ہوگی۔ علاوہ ازیں، اس مشق میں شامل حقیقت پر مبنی فضائی جنگ کے منظرنامے اور مختلف عسکری مشنز کی عکاسی، فضائی اور زمینی عملے کو فضائی جنگ کے دوران اساسوں کی تعیناتی سے متعلق مختلف حکمت عملیوں کو پرکھنے کا ایک بہتریں تجربہ فراہم کرے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی