Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 1.39 فیصد کمی، ادارہ شماریات

Published

on

Inflation rate in Pakistan fell below 10% for the first time in 3 years

ملک میں بڑھتی مہنگائی کوریورس گیر لگ گیا،گزشتہ ہفتے مہنگائی میں1.39فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے لہسن، تیل، سرسوں، چاول، چینی اور دال مسور کی قیمت میں کمی ہوئی،پیاز 30 روپےکمی سے 127روپے فی کلو تک آگیا،چکن اور آٹے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی،ٹماٹرقیمت میں 14 روپے اضافے کے ساتھ 86 روپے فی کلو ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق انڈے 12 روپے اضافے کے ساتھ 256 روپے فی درجن تک پہنچ گئے،آلواوسطاً چار روپے اضافے کےساتھ 88روپے فی کلو تک ہوگئے،دال چنا، مونگ، ماش، کوکنگ آئل، گوشت، گھی، تازہ دودھ بھی مزید مہنگے ہوگئے۔

پیاز 30روپےکمی کے ساتھ اوسطا 127روپے فی کلو تک پہنچ گیا، چکن 21روپے کمی کےساتھ اوسطا340روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے،اٹا بیس کلو تھیلا 84روپے کمی کےساتھ 1979روپے تک پہنچ گیا۔

ایل پی جی سلینڈر 14روپےکمی کے ساتھ 2993روپے کا ہوگیا،ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں1.39فیصدکمی، سالانہ بنیادوں پر 22فیصد اضافہ ہوا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین