Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

مجموعہ آرٹ گیلری ڈیفنس کراچی میں "اندرون شہر لاہور” پینٹنگ نمائش

Published

on

اسرار حسین کی پینٹنگز”اندرون شہر لاہور“کی نمائش لاہور کے قلب میں ایک دلفریب سفر ہے۔ اس کے رنگوں اور بناوٹ کا استعمال شہر کے تاریخی جوہر کو زندہ کرتا ہے۔ان کی پینٹنگز میں روشنی اور سائے کا باہمی تعامل ایک زبردست ماحول اور پرانی یادوں کے گہرے احساس کو جنم دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف تاجرو بانی الہی ایسو سی ایٹ جی ایم الہی نے مجموعہ آرٹ گیلری ڈیفنس میں منعقدہ اسرار حسین کی مصوری کی نمائش ”اندرون شہر لاہور“ میں کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ لاہور کی اندرونی کہانی کی تصویر کشی کرنے والے اسرار حسین کی قابلیت کو سراہتا ہوں ان کی مصوری جدیدیت کا ایک دلچسپ امتزاج ہے۔ ان کی پینٹنگز ناظرین کو بدلتے ہوئے حالات پر غور کرنے کی دعوت دیتی ہیں۔ اس مصوری میں اسرار حسین نے لاہور شہرکو نمایاں انداز میں پیش کیا ہے ۔

معروف مصور شازیہ نیئر نے کہا کہ اسرار حسین کالاہور شہر کے تنوع کا ایک روشن جشن ہے۔ ایک فنکار کو ماضی اور حال کو بغیر کسی رکاوٹ کے اس طرح کے جذباتی انداز میں ملاتے ہوئے دیکھ کر تازگی محسوس ہوتی ہے اور یہ لاہور کے اندرونی شہر سے فنکار کے گہرے تعلق کو ظاہر کرتا ہے ۔

 اظہار خیال کرنے والوں میں معروف مصور وسیم قیصر،اداکارعلی شاہ، مہرین الہی،عاصم خان اور دیگر شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر مجموعہ آرٹ گیلری کی بانی مہرین الہی مصور اسرارحسین کو گلدستہ پیش کیا ۔اس موقع پر اداکار علی شاہ،عاصم خان اور دیگر موجود تھے نمائش مجموعہ آرٹ گیلری میں20 دسمبر تک جاری رہے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین