Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سندھ اسمبلی کی تین مخصوص نشستیں صدارتی الیکشن میں شمار نہ کرنے کی ہدایت

Published

on

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ اسمبلی کی 3 مخصوص نشستوں کو صدارتی انتخاب میں شمار نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو سندھ میں مخصوص نشستیں نہ دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سماعت کے بعد سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت عالیہ نے ہدایت کی کہ سندھ اسمبلی کی 3 مخصوص نشستوں کو صدارتی انتخاب میں شمار نہ کیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن، ایم کیوایم، پی پی اور دیگر سے 28مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین