Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نو مئی کے مقدمات، عمر ایوب، اعظم سواتی، فواد چوہدری، جمشید چیمہ سمیت 134 ملزموں کی عبوری ضمانت میں 9 جولائی تک توسیع

Published

on

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے نو مئی جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان ٫ عظمی خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، سینٹر اعظم خان سواتی، اسد عمر، زین قریشی، فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ اور فرحت عباس سمیت 134 ملزمان کی عبوری ضمانتون میں 9 جولائی تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد نے چار مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے تین مقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانتون میں 9 جولائی تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد نے چار مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت کی،جناح ہاؤس حملہ کیس ٫ عسکری ٹاور حملہ کیس ٫ تھانہ شادمان نزر آتش کیس اور راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،علیمہ خان ٫ عظمی خان ٫ اعظم سواتی ٫عمر ایوب خان, زین قریشی ,اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت دیگر انسداد دہشتگردی عدالت میں ہیش ہوئے۔

عدالت میں عبوری ضمانتوں کیلیے ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی، پی ٹی آئی رہنما چیرمین قائمہ کمیٹی برائے ریلوے رائے حسن نواز خان،اعظم خان سواتی ٫شیخ امتیاز ٫ حفظ فرحت ٫ رائے مرتضی اقبال ٫احمد چھٹہ٫ رائے بلال اعجاز بھی شامل تفتیش ہو گئے۔

ملزمان نے کمرہ عدالت میں تفتیشی افسر کو۔ اپنا تحریری بیان جمع کرایا،ملزمان جناح ہاؤس اور شادمان اور عسکری ٹاور اور راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیسز میں شامل تفتیش ہوئے ہیں،عدالت نے ایندہ سماعت پر اسپیشل پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کر لیے۔

انسداد دہشت گردی کی دو عدالتوں میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،ملزمان نے گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے

ملزمان نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے،ملزمان پر مسلم لیگ نون کا افس جلانے ٫ کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کا بھی الزام ہے،علیمہ خان اور عمر ایوب خان سمیر دیگر رہنماوں کی عبوری ضمانت کی گئی۔

اے ٹی سی ایڈمن کورت نمبر 1 میں 9 جولائی تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کی گئی،اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 میں ملزمان کی عبوری ضمانتون میں 14 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین