Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں 7 سے 9 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی

Published

on

مون سون ہواؤں کا سلسلہ 6جولائی کی رات تا 7جولائی کی صبح سندھ میں داخل ہوگا،کراچی میں 7 جولائی سے 9 جولائی تک وقفے وقفے سے آندھی وگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ مشرقی اورشمال مغربی سندھ میں 6جولائی کی رات اور7جولائی کی صبح داخل ہونے کا امکان ہے۔

 مون سون کا سلسلہ اگلے مرحلے میں بتدریج پورے سندھ میں پھیل جائےگا،7 سے 9جولائی کے دوران کراچی میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کراچی میں چند ایک مقامات پر تیزاورموسلادھار بارشیں بھی ہوسکتی ہیں،7سے9جولائی کے درمیان لاڑکانہ، شکارپور،جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، نوشہروفیروز، شہید بے نظیرآباد،مٹیاری،حیدرآباد،ٹنڈوالہیار،ٹنڈومحمد خان، سانگھڑ، میرپورخاص، بدین اورٹھٹھ کے اضلاع میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے،6 تا 9 جولائی جامشورو،قمبرشہدادکوٹ،تھرپارکر،عمرکوٹ کے اضلاع میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین