Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کے لیے فائروال کی تنصیب کا فیصلہ، انٹرنیٹ کمپنیاں راضی

فائر وال سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ پوائنٹس کی نشاندہی کرسکے گی،فائر وال پروپیگنڈہ پوائنٹس، آئی ڈیزکو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھے گی

Published

on

Work on firewall installation ongoing, instructions to continue working on slow internet complaints during off-peak hours

سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کے لیے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو راضی کرلیا۔ فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی ،،ذرائع کے مطابق ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر7 تک دیکھا جاسکے گا،ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا، فائر وال اپلیکیشن کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی۔

فائر وال سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ پوائنٹس کی نشاندہی کرسکے گی،فائر وال پروپیگنڈہ پوائنٹس، آئی ڈیزکو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال کی تنصیب کیلئے یوز کیسز کا تبادلہ بھی کرلیا گیا۔
انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر فائر وال نصب ہوگی،فائر وال کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت پاکستان ادا کرے گی،فائروال کی باقی قیمت انٹرنیت سروس فراہم کرنیوالی والی کمپنیاں ادا کریں گی۔
پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو راضی کرلیا، پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیاں غیرقانونی مواد روکنے کی پابند ہیں،کمپنیاں لائسنس کی شق کے مطابق ایسے مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات کی پابند ہیں۔
وزارت آئی ٹی کا کہنا ہےکہ فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے، جبکہ پی ٹی اے نے فائر وال کی تنصیب کے حوالے سے موقف دینے سے گریز کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین