Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ججز کو مشکوک خطوط ملنے کی تحقیقات پوری ذمہ داری سے کی جائیں گی، وزیراعظم

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ججز کو موصول ہونے والے خطوط میں مشکوک پاؤڈر پر تحقیقات جاری ہیں،حکومت پوری ذمہ داری سے معاملے کی تحقیقات کرائےگی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہونے والی ملاقات کی روشنی میں کابینہ کی منظوری سے انکوائری کمیشن بنایا،سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی مشاورت سے انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تصدق حسین  جیلانی نے بعد میں انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی،عدالت عظمیٰ اب معاملے پر ازخودکارروائی کررہی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ججز کو موصول ہونے والے خطوط میں مشکوک پاؤڈر پر تحقیقات جاری ہیں،حکومت پوری ذمہ داری سے معاملے کی تحقیقات کرائےگی،سنجیدہ معاملہ ہے اس پر سیاست کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالےسے اجلاس کررہا ہوں،مختلف شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار ہے،وزارتوں کو درپیش مشکلات کو حل کیا جائےگا تاکہ جلد معاشی اہداف حاصل ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام سے ہی غربت کاخاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے،معاشی ترقی،غربت اور بیروزگاری میں کمی لانے کیلئے شبانہ روز محنت کرنا ہوگی،غربت اوربیروزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام ضروری ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کی آخری قسط اسی ماہ مل جائےگی،کوشش ہے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتےہوئے غریب طبقے اورٹیکس دہندگان کابوجھ بانٹاجائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن پر تیزی سے کام جاری ہے،ڈیجیٹلائزیشن کیلئے جلد ہی ایف بی آر میں کنسلٹنٹ تعینات کردیئے جائیں گے،آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے حوالےسےحکمت عملی وضع کی جائےگی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے شیڈول پر عمل ہوگا،خسارے میں چلنےوالےقومی اداروں کی نجکاری پرعملدرآمد ہوگا،ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ترکیہ کی کمپنی سے مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں بتدریج کمی ہورہی ہے،مہنگائی،بیروزگاری،غربت میں  کمی کیلئے دن رات کاوشیں کرنی ہیں،وزیرخزانہ اپنی ٹیم کے ساتھ جارہے ہیں،آئی ایم ایف کے نئے پروگرام پر میٹنگ ہوگی،حکومت کی کوشش ہے غریب آدمی پر بوجھ کم سے کم پڑے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نے طے کیا ہے  کار سرمایہ کاری کیلئے بیرونی سرمایہ کار پاکستان آئیں،چینی سفیرکےساتھ خود داسو گیا،چینی ورکرز اور انجینئرز سے ملاقات کی،چینی حکام کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین