پاکستان
سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں سرمایہ کاری وفد آج اسلام آباد پہنچے گا
سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلئ سطحی وفد دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچے گا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو مثبت تحریک دینا ہے۔
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا سعودی وفد 15 سے 16 اپریل 2024 تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔
وفد میں سعودی وزیر برائے پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمٰن عبدالمحسن الفادلی، وزیر صنعت اور معدنی وسائل بندر ابراہیم الخورائف، سرمایہ کاری کے نائب وزیر، بدر البدر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ، محمد مازید التویجری، اور وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کے سینئر حکام شامل ہونگے۔
یہ دورہ بنیادی طور پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان مکہ المکرمہ میں حالیہ ملاقات کے دوران دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے طے پانے والے مفاہمت کو تیز کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
سعودی وفد کی صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور ہم منصب وزراء، آرمی چیف، اور SIFC کی ایپکس کمیٹی سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو مثبت تحریک دینا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی