ٹاپ سٹوریز
استحکام پاکستان پارٹی کن انتخابی حلقوں پر مسلم لیگ ن سے مذاکرات کر رہی ہے؟ تفصیل سامنے آگئی
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے اور دو نوں جماعتوں کی کمیٹیاں فہرستوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں، تاہم ابھی تک انتخابی حلقوں کی تعداد کے سوا کچھ سامنے نہیں آیا۔
اردو کرانیکل نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کے انتخابی حلقوں اور ممکنہ ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ لیا ہے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ کن انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہو رہی ہے۔
آئی پی پی سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین لودھراں، پارٹی صدر علیم خان اور عون چوہدری لاہور جب کہ غلام سرور خان ٹیکسلا، عامر کیانی اور علی نواز اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔
فرخ حبیب فیصل آباد سے الیکشن لڑیں گے اور انہیں عابد شیر علی والے حلقے کی بجائے کسی دوسرے حلقے سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
اسحاق خاكوانی وہاڑی، فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ، گل اصغر بگھور اور احسان اللہ ٹوانہ خوشاب سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔
ذوالفقار چکوال، کرنل ریٹائرد محمد انور اٹک، اوکاڑہ سے صمصام بخاری، چوہدری نوریز شکور ساہیوال، کرنل ریٹائر ڈ ہاشم ڈوگر، سردار طالب نکئئ اور آصف نکئی قصور سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
ڈاکٹر مراد راس لاہور، خالد محمود شیخوپورہ، سردار ایاز خان نیاز ی خانیوال، نعمان لنگڑیال ساہیوال، عمران اسماعیل اور محمود مولوی کراچی سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔
فیاض الحسن چوہان راولپنڈی، اجمل چیمہ فیصل آباد اور پارٹی رہنما چوہدری اختر اپنی بجائے بیٹے کو فیصل آباد سے الیکشن لڑائیں گے جب کہ مامون جعفر تارڑ حافظ آباد سے اور رانا نذیر کامونکی سے الیکشن لڑیں گے۔
ذرائع نے کہا کہ کچھ روز میں ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دے دی جائے گی جب کہ کل دونوں کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی