Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

ایران آج 5 امریکیوں کو رہا کرے گا، قطری طیارہ پہنچ گیا، 6 ارب ڈالرز کے منجمد فنڈز بھی ریلیز

Published

on

Siamak Namazi, Emad Shargi and Morad Tahbaz were among the Americans believed to be involved in the deal.

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں قید پانچ امریکیوں کی آج پیر کو امریکہ اور ایران کے وسیع معاہدے کے تحت رہائی متوقع ہے۔

پیر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسے سرکاری طور پر منسلک پریس ٹی وی پر دکھایا گیا، وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ معاہدے کے دیگر عناصر کے ساتھ "امید ہے کہ رہائی مکمل ہو جائے گی۔”

ایک قطری جیٹ ایران میں پانچ امریکیوں کو دوحہ لانے کے لیے اسٹینڈ بائی پر ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت 6 ارب ڈالرز ایرانی فنڈز جو جنوبی کوریا کے بینک کھاتوں میں رکھے گئے تھے قطر کے بینکوں میں میں منتقل کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایرانی اور امریکی حکام کو قطر کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ رقم سوئٹزرلینڈ سے قطر کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ فنڈز تیل کی فروخت سے آئے تھے اور ٹرمپ انتظامیہ کے تحت قائم کردہ اکاؤنٹس میں ڈالے گئے تھے۔ بائیڈن انتظامیہ کے حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قطر کے اکاؤنٹس میں جو رقوم منتقل کی گئی ہیں وہ صرف ایران انسانی بنیادوں پر خریداری کے لیے استعمال کر سکے گا اور ہر لین دین کی امریکی محکمہ خزانہ نگرانی کرے گا۔

اس معاہدے میں امریکی حراست میں پانچ ایرانیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔

امریکیوں کی رہائی واشنگٹن اور تہران کے درمیان برسوں کے پیچیدہ بالواسطہ مذاکرات کے بعد ایک اہم سفارتی پیش رفت ہو سکتی ہے۔

امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان قیدیوں میں تاجر 51 سالہ سیامک نمازی اور 59 سالہ عماد شرقی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی ماہر 67 سالہ مراد طہباز بھی شامل ہیں، جو برطانوی شہریت بھی رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین