Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایران کی تابان ایئر نے پاکستان سے پروازوں کا آغاز کر دیا

Published

on

ایران کی ایک اورائیرلائن  تابان نے پاکستان کے لئے اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا،پہلی پرواز کراچی سے مشہد کے لیے 80 مسافروں کے ہمراہ روانہ ہوگئی۔

کراچی ائیرپورٹ پر ایران کی تابان ائیرکی افتتاحی فلائٹ کی تقریب ہوئی،گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایرانی قونصل جنرل نے خصوصی شرکت کی۔

کراچی ائیرپورٹ پر افتتاحی تقریب  میں کیک بھی کاٹا گیا،تقریب میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کے حکام موجود تھے، پہلی پرواز میں گورنر سندھ کے علاوہ 80 سے زائد مسافر روانہ ہوئے۔

تابان ائیر ابتدائی طور پر ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی جس میں مزید اضافہ کیا جائے گا،گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تابان پاکستان اور ایران کی دوستی میں ایک نیا اضافہ ثابت ہوگا اور اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات مذید مستحکم ہونگے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین