تازہ ترین
آئرلینڈ نے افغانستان کو ہرا کر پہلی ٹیسٹ فتح اپنے نام کر لی
ابوظبی ٹیسٹ میں آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے تاریخی کارنامہ انجام دے دیا، افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ میں اولین فتح اپنے نام کرلی۔
افغان ٹیم دوسری اننگز میں 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، آئرش ٹیم نے 111 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان بال برائن نے میچ وننگ ففٹی اسکور کی۔
ابوظبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے تیسرے دن افغانستان نے دوسری نامکمل اننگز 134رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، کپتان حشمت اللّٰہ دو رنز کے اضافے سے 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
رحمان اللّٰہ گرباز 46 رنز بنا کر لوٹ گئے۔ پھر ایک ایک کر کے وکٹیں گرتی گئیں۔ اور پوری ٹیم 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نوید زدران 25 رنز بناسکے۔
مارک ایڈئیر نے دوسری اننگز میں 3 اور میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔
آئرلینڈ کو تاریخی کامیابی کےلیے 111 رنز کا ہدف ملا۔ لیکن 8 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں۔ اسکور 13 ہوا تو تیسرا کھلاڑی بھی پویلین پہنچ گیا۔
اس مشکل صورتحال میں کپتان اینڈی بال برائن ڈٹ گئے، پہلے پال اسٹرلنگ نے 14 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔ پھر لورکن ٹکر نے کپتان کپتان کے ساتھ ٹیم کو ٹیسٹ میں اولین فتح دلوا دی۔
بالبرائن 58 اور ٹکر 27 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ آئرلینڈ کے لیے تاریخی ٹیسٹ میچ کے پلیئر آف دی میچ مارک ایڈئیر بنے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی