Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

اسحاق ڈار ایک بار پھر وزارت خزانہ کے قلمدان کی دوڑ میں شامل، مصدق ملک اور محمد اورنگزیب کے ناموں پر بھی غور

Published

on

وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے،ذرائع  کے مطابق وزارت خزانہ کے اہم منصب کےلیے اسحاق ڈار پھر ریس میں شامل ہو گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ نوازشریف بھی اسحاق ڈار کو ہی وزیر خزانہ لانے کے حق میں ہیں، مصدق ملک اور ایک نجی بنک کے چیف ایگزیکٹو محمد اورنگزیب بھی دوڑ میں شامل ہیں۔حتمی فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اتحادیوں کو بھی وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا،استحکام پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان کو بھی اہم وزارت دی جائے گی،علیم خان وزارت داخلہ کے خواہشمند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن بلوچستان سے سرادر یعقوب ناصر، جام کمال،  کے پی سے امیر مقام،  سردار یوسف وزیر ہوں گے۔

ذرائع نے کہا کہ انوشہ رحمان کو وزیراورخرم دستگر کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے،جنوبی پنجاب سے ریاض پیرزادہ،  اظہر لغاری وزارت کے مضبوط امیدوار ہیں،مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے ابھی تک کابینہ میں شمولیت پر رضا مندی ظاہر نہیں کی،ایم کیو ایم اس حوالے سے اپنی رابطہ کمیٹی سے منظوری لے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے،جہانزیب خان ایک بار پھر معاون خصوصی ہونگے، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی کو بھی وزارت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ آصف زرداری کے صدر بننے کے بعد حلف اٹھائے گی،احسن اقبال کو منصوبہ بندی و ترقیات کی وزارت نہ ملنے کا امکان ہے جبکہ رانا ثناء اللہ کو بھی مشیر بننے کی پیش کش کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین