پاکستان
اسلام آباد کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمہ میں عمران خان کو بری کردیا
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کو 9 مئی کے تھانہ کھنہ کے مقدمے میں بری کر دیا، جس کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ سہیب بلال رانجھا نے عمران خان کی 9 مئی کے مقدمے میں بریت کے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ مقدمے کے مطابق عمران خان نے دیگر افراد کو اکسایا، ان پر اکسانے کا کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کا تفصیلی فیصلے میں کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں، ان پر الزامات کا تعلق جوڑنے کے لیے شواہد موجود نہیں۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ پر موجود شواہد عمران خان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں، عدالت ایسے ریکارڈ پر ملزم عمران خان کے خلاف کیس آگے نہیں چلا سکتی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ ایک ملزم کو بغیر کسی وجہ کے اس کے قانونی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، پراسیکیوشن کی جانب سے کیس ٹھوس شواہد پر مبنی نہیں ہے۔
تفصیلی فیصلے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزید کہا ہے کہ پراسیکیوشن یہ شواہد ریکارڈ کرواتی ہے تو بھی عمران خان پر جرم ثابت نہیں ہوتا، حقائق کو مدِنظر رکھیں تو پراسیکیوشن کی اسٹوری انتہائی مشکوک بن گئی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کا تفصیلی فیصلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ شواہد کی روشنی میں مقدمہ چلایا تو عدالت کا قیمتی وقت ضائع ہو گا، عمران خاندمہ کی تھانہ کھنہ میں 9 مئی 2023ء کو درج مقدمے میں درخواستِ بریت منظور کی جاتی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی