Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

اسلام آباد: راہگیروں کے ڈاکوؤں سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے ہیڈکانسٹیبل اور بیٹا شہید

Published

on

اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور ان کا بیٹا فائرلگنے سے شہید ہوگئے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے کے ہمراہ جارہے تھے کہ راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق شہید ہیڈ کانسٹیبل نے راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔۔ان کا بیٹا انکی مدد کو آیا تو وہ بھی راہزنوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔

پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین